منگل 6 اکتوبر 2020 - 21:47
اسلام آباد میں عزاداری سٹال لگانا جرم بن گیا،35 امامیہ نوجوانوں کے خلاف ایف آئی آر درج

حوزہ/ آئی ایس او پاکستان کیجانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور گرفتار افراد کو فوری طور پہ رہا کیا جائے، اگر حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی تو اربعین جلوسوں اور واک کو دھرنوں میں بدل دیا جائیگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی طرف سے جاری کیے اعلامیے کے مطابق عزاداری سٹال لگانا جرم بن گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں پولیس گردی بند کی جائے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس او پاکستان کے ترجمان جلال حیدر اور ڈویژنل صدر صابر علی سمیت دیگر کارکنان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور گرفتار افراد کو فوری طور پہ رہا کیا جائے، اگر حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی تو اربعین جلوسوں اور واک کو دھرنوں میں بدل دیا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha